پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قاضی فائزعیسی نے بانء پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دیے۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، کے پی سے 10 سینیٹرز پی ٹی آئی سے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی مکمل نہیں، الیکشن کمیشن مخصوص نشست پر فریق بن گیا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جائز نہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں مکمل نہیں، یہ آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ ایوان مکمل کرنے کے لیے خیبر پختون خوا سے سینیٹ الیکشن کرائیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اس ملک میں نہ آئین، نہ سپریم کورٹ کی وقعت ہے: بانء پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی غیرمتعلقہ ہوتے تو لوگ اس پر بات نہیں کرتے، ملک میں بانء پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں۔
پاکستان
قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے دیئے ، شبلی فراز
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 188 Views
- 1 سال ago

