بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.2°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے ، مریم نواز

Tuesday, 29 October, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے۔ترکیہ کے قومی دن پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تہینی پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے صدق دل دعا گو ہوں، ترکیہ کے قومی دن پر ترک عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوستی کی بنیاد اخوت اور بھائی چارہ ہے، پاک ترک تعلقات محض دو ممالک نہیں دو عظیم قوموں کا انمول رشتہ بھی ہے، رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔انہوں نے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ثقافتی، تجارتی اور سیاحتی روابط سے دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے، دعا گو ہوں کہ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *