پاکستان صحت

لاہور میں آلودگی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہور میں آلودگی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہور میں آلودگی میں اضافے کے باعث آنکھ ،ناک اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔طبی ماہرین نے لاہور کے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زیادہ پیئیں اور چہرے کو بار بار دھوئیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موٹر سائیکل اور گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں۔واضح رہے کہ لاہور کی فضا آج انتہائی مضر صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 700 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔شہریوں کی صحت کے لیے خطرے کی حد انتہائی اوپر چلی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ماہرین نے شہر میں ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے