بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.7°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے ، مشعال ملک

Sunday, 27 October, 2024

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے۔اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی بہت بیمار ہیں، ان کو تہاڑ جیل میں رکھا ہوا ہے، قربانی دینے والوں کی تحریک کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کرلیے ہیں، 50 لاکھ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر میں بسایا گیا، بھارت کی کوشش ہے مقبوضہ کشمیر کو منی انڈیا میں تبدیل کردے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عذاب سے گزر رہے ہیں لیکن ڈٹے ہوئے ہیں، ہمیں اپنے پیاروں اور رہنماں کی لاشیں تک نہیں ملتیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اور کشمیری تحریک پاکستان کے دفاع کی لائن ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *