اسلام آباد (آئی این پی)وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پانڈ کیس میں سزا ہوگی۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی۔ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا، کس نے ڈرامہ کیا یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔
پاکستان
مجھے لگتا ہے عمران کو 190 ملین پانڈ کیس میں سزا ہو گی ،رانا ثنا
- by Daily Pakistan
- نومبر 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 64 Views
- 3 ہفتے ago