کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ہمیں درست شمار نہیں کیا گیا تو ہم سے کوئی امید نا رکھی جائے۔ بہادرآباد سے متصل پارک میں حالیہ مردم شماری میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران سید مصطفی کمال نے کہ جیکب آباد 49 فیصد، کشمور38فیصد، شکار پور 34فیصد، لاڑکانہ 28فیصداضافہ ہے جب کے کراچی جہاں پاکستان بھر سے لوگ آرہے ہیں وہ 20فیصد کاہندسہ کراس نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ یہ ماننے والی بات نہیں ہیپیپلز پارٹی کے چیئر مین آصف زرداری آج بھی کراچی کی آبادی 3کروڑ پر قائم ہیں جبکہ انکا وزیر اعلیٰ کراچی سے تعصب برت رہا ہے پوسٹ انومیریشن آڈٹ تھرڈ پارٹی سے کروایا جائے کیونکہ اگر خرابی پیدا کرنے والے لوگ ہی یہ آڈٹ کریں گے تو پھرکچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے خواہشمند بلاول بھٹو زرداری اگر ہمیں درست شمار نہیں کریں گے تو پھر وزیر اعظم بھی نہیں بن سکتے۔علاوہ ازیں کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے رابطہ کر کے مردم شماری کے بعد ہونے والے سروے کی تاریخ میں اضا فے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ناقابل فہم اضافہ ہو رہا جبکہ کراچی و حیدر آباد میں 20فیصد کا فگر کراس نہیں ہو رہا، انہوں نے مزید کہا کہ 07 اپریل کو 98 فیصد سندھ کی آبادی کو گنے جانے کی خبریں اخبارات میں لگیں جس میں کراچی کی آبادی 1 کروڑ 33 لاکھ دکھائی گئی تھی اس دن کے بعد سے آج تک ہماری حکام بالا سے 55 سے زائد میٹنگز ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں تمام شواہد کے بعد56 لاکھ کی آبادی کا اضافہ ایم کیو ایم کی جدوجہد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
علاقائی
مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ایم کیوایم
- by Daily Pakistan
- جون 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 624 Views
- 1 سال ago