پاکستان

مر یم نواز کیلئے اچھی خبر، پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

مر یم نواز کیلئے اچھی خبر، پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ :مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے آج پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا کہ 4 سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے، ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہ کر سکا، عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لمبے عرصے کے لیے کسی کو بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے درخواست واپس لے لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri