اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ تمام مقاصد کے حصول تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 130 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث 30 ہزار فلسطینیوں سمیت متعدد علماءاور سائنسدان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔تاہم اس سب کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین کے ساتھ معاہدے کے لیے کوئی پیشگی شرائط قبول نہیں کرتے اور تمام مقاصد کے حصول تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد ایسی ریاست کو کیسے تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ حماس کے مطالبات تبدیل ہونے تک جنگ بندی مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔دوسری جانب حماس نے غزہ میں امداد کی فراہمی تک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کر دیا ہے۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں شہریوں پر اسرائیلی حملے ہوئے ہیں، اس حوالے سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب ہمارے شہریوں کے خون کی قیمت چکائے گا۔
دنیا
مقاصد حاصل ہونے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے ، اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار
- by Daily Pakistan
- فروری 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1781 Views
- 10 مہینے ago