عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا اندازہ ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔حتمی قیمت کا تعین ممکنہ طور پر 12-14 ستمبر کے عالمی منڈی کے اتار چڑھا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں میں اضافے سے حتمی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ 31 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 86 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
خاص خبریں
معیشت و تجارت
ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 211 Views
- 3 مہینے ago