مہنگائی کا راج برقرار، ٹماٹر 20 روپے اور برائلر 4روپے فی کلو تک مہنگے ہو گئے۔سبزی مارکیٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ٹماٹر کا سرکاری نرخ 145 روپے فی کلو مقرر مارکیٹ میں ٹماٹر 180 روپے کلو تک پہنچ گیا، پیاز نرخ 110 روپے کلو مقرر ،مارکیٹ میں پیاز 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ آلو کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو ،مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو بیچا جارہا ہے۔اعداد وشمار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیموں دیسی کا سرکاری نرخ 20 روپے اضافے سے 295 روپے کلو مقرر مارکیٹ میں لیموں 500 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، بند گوبھی 80 ، پھول گوبھی 180 روپے کلو، لہسن 500 اور ادرک 800 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔دوسرجانب برائلر گوشت کے نرخ میں چار روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، برائلر گوشت 396 روپے کلو مقرر جبکہ فارمی انڈے بدستور 250 روپے فی درجن پر فروخت ہورہے ہیں۔
پاکستان
معیشت و تجارت
مہنگائی برقرار ، ٹماٹر 20 روپے کلو تک مہنگے ، برائلر کی قیمت میں بھی ضافہ
- by Daily Pakistan
- جون 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 298 Views
- 6 مہینے ago