جان بچانے کی کوشش میں میانمار سے بھاگ کر بنگلا دیش میں پناہ لینے کوشش کرنے والے درجنوں روہنگیائی مسلمان ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 200 بتائی ہے۔میانمار کی فوج نہتے روہنگیائی مسلمانوں پر حملے کر رہی ہے۔ شہید ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور اس کی دو سالہ بچی بھی شامل تھی۔روہنگیائی مسلمانوں کا ایک جتھہ بنگلا دیش کی حدود میں داخل ہونے کا انتظار کر رہا تھا کہ اس پر میانمار کی فوج نے ڈرون حملہ کردیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج نے نہتے اور بے سر و سامانی کی حالت میں بنگلا دیش کی طرف بھاگنے والے روہنگیائی مسلمانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنایا۔چار عینی شاہدین کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور سفارت کاروں نے بھی حملے کی تصدیق اور مذمت کی ہے۔ 2017 سے اب تک کم و بیش 7 لاکھ 30 ہزار روہنگیائی مسلمان اپنے علاقوں سے نکل چکے ہیں۔
دنیا
میانمار کی فوج کے ڈرون حملوں میں 200 روہنگیائی مسلمان جاں بحق
- by Daily Pakistan
- اگست 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 213 Views
- 1 مہینہ ago