میانوالی کے علاقہ قمرمشانی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب موٹر ساٸیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم جس سے ایک موٹر ساٸیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق حافظ نعمان اور اس کا ساتھی زبیر اسکندرآباد کی جانب سے داودخیل آ رہے تھے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گٸے جس سے حافظ نعمان اور اس کا دوست زبیر شدید زخمی ہوگے نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ زبیر شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت اب خطرے سے باہر بتاٸی جا رہی ہے حافظ نعمان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بابا موج علی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
خاص خبریں
علاقائی
میانوالی میں موٹر ساٸیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم موٹر ساٸیکل سوار جاں بحق
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 851 Views
- 2 سال ago