علاقائی

نتائج کے لیے مواد نہ مل سکا؛ کیمبرج پاکستان میں منسوخ شدہ دو پرچے دوبارہ لے گا

نتائج کے لیے مواد نہ مل سکا؛ کیمبرج پاکستان میں منسوخ شدہ دو پرچے دوبارہ لے گا

کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے 10 اور 12 مئی کو ملکی حالات کے تناظر میں منسوخ کیے گئے اے لیول کے دو مضامین کے پرچے پاکستان میں دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاضی و تاریخ پاکستان کے اے لیول کے پرچے پورے ملک میں بیک وقت 21 جون کو بالترتیب صبح و دوپہر کے اوقات میں لیے جائیں گے جبکہ ان کے نتائج 18 اگست تک جاری کردیے جائیں گے۔واضح رہے کے اے لیول کے باقی تمام نتائج کے اجراء کی تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے برٹش کونسل کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے اسکولوں/کالجوں اور پرائیویٹ امیدواروں کا آگاہ کیا جارہا ہے۔اس سے قبل کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے 10 ، 11 اور 12 مئی کو منسوخ کیے گئے پرچے دوبارہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا اور اسی لیے ملتوی postponed کے بجائے منسوخی cancelled کا لفظ استعمال کیا گیا تھا جبکہ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ چونکہ کیمبرج کے طلبہ جب انھی مضامین کے دیگر components کے پرچے دیں گے تو وہاں کے نتائج کے ذریعے منسوخ شدہ پرچے کی ایوریج مارکنگ کردی جائے گی۔اب بتایا جارہا ہے کہ چونکہ اے لیول میں ہسٹری کے پرچے کا دوسرا حصہ نہیں ہوتا جبکہ میتھومیتھکس کے پرچے کے دونوں حصے 10 اور 12 مئی کو ملکی حالات کے تناظر میں منسوخ ہوگئے تھے لہذا ان دونوں مضامین کی ایوریج مارکنگ ممکن نہیں رہی تھی جس کو سامنے رکھتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri