علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی اسمبلی توڑے گی نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفی دے گیایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ فارم 47 والوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دعوی کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی توڑنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کی تردید کی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔
پاکستان
نہ کے پی اسمبلی ٹوٹے گی نہ قومی اسمبلی سے استعفے دینگے ، علی محمد خان
- by Daily Pakistan
- جولائی 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 102 Views
- 2 مہینے ago