کراچی: بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج قائم ہوگیا، آرمی کی تیراک نے 5 انفرادی سمیت 8 گولڈ میڈلز جیت لیے۔پاکستان آرمی 34 ویں نیشنل گیمز کی فاتح بن گئی، پاک فوج نے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی اپنے پاس ہی رکھنے کی حق پالیا، کوئٹہ میں جاری گیمز میں پاکستان آرمی نے اپنی واضح سبقت دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان واپڈا دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی جبکہ پاکستان نیوی تیسرے نمبر پر رہی، پیر کو مقابلوں کا آخری روز ہے، گیمز کی اختتامی تقریب منگل کو ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔25 ویں مرتبہ گیمز جیتنے والی آرمی کی یہ مسلسل20 ویں فتح ہے، گیمز میں اتوار کو بھی آرمی نے اپنی اجارہ داری برقرار رکھی، آرمی نے مردوں اور خواتین کی سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لیں۔آرمی کی بسمہ خان نے 5 انفرادی سمیت 8 گولڈ میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور بہتریں خاتون پیراک قرار پائیں، مردوں کی پیراکی کے مقابلوں میں آرمی نے 17 گولڈ، 12 سلور اور 4 برانز میڈلز جیتے، واپڈا نے 2 گولڈ، 3 سلور اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی۔پنجاب ایک گولڈ، ایک سلور اور 7 برانز میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا، سندھ نے 4 سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا، ایچ ای سی نے 4 برانز میڈل جیت لیے، پاکستان نیوی حیرت انگیز طور پر ایک بھی میڈل نہ جیت سکی۔سندھ کے سید اذلان سہیل نے 4 سو میٹرز فری اسٹائل اور 2 سو میٹرز انفرادی میڈلے میں دوسری پوزیشن کے ساتھ 2 سلور میڈلز جیت لیے، خواتین کے مقابلوں میں آرمی کی پیراک چھائی رہیں اور 16 طلائی، 7 نقرئی اور 3 کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں، سندھ نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے 4 گولڈ، 5 سلور اور 5 برانز میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
کھیل
نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- by Daily Pakistan
- مئی 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 124 Views
- 4 مہینے ago