پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نیمل خاور کو چہرے کی سرجری کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔گزشتہ دنوں اداکارہ نیمل خاور کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی دیکھ کر حیران رہ گئے جبکہ کئی صارفین کے مطابق اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی غیر ضروری سرجری کروا کر اپنی قدرتی خوبصورتی کو خراب کر دیا ہے. سرجری کے باعث صارفین نے اداکارہ نمیل خاور کو پہچاننے سے انکار کر دیا اور کہنے لگے کہ یہ تو اداکارہ سارہ لورین عرف مونا لیزا جیسی لگ رہی ہیں۔نیمل خاور سرجری کے باعث تنقیدوں کی زد میں، اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کردیابعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنی بھابی یعنی اداکارہ نیمل خاور کو سرجری سے متعلق غلط مشورہ دیا اور ان کے چہرے کی سرجری کروا کر ان سے کسی چیز کا انتقام لیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
نیمل خاور سرجری کے باعث تنقیدوں کی زد میں، اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کردیا
- by Daily Pakistan
- جون 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 423 Views
- 2 سال ago