پاکستان خاص خبریں

ن لیگ ضمنی الیکشن میں وضح اکثریت سے کامیاب ہوگی ، مریم نواز

ن لیگ ضمنی الیکشن میں وضح اکثریت سے کامیاب ہوگی ، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ میں نے پنجاب کے عوام کو ریلیف، ریلیف اور صرف ریلیف دیا ہے، پنجاب کے مزدور، کسان، مزدور، طلباءاور خواتین میری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان نگران پیکیج، 20 ہزار موٹر سائیکلیں، سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، 130 ارب کا کسان پیکج نواز شریف کے زراعت دوست وڑن کی عکاسی کرتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میں اور میری ٹیم ہمیشہ عام آدمی کے لیے سہولت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جلد پنجاب میں لیپ ٹاپ، آئی پیڈ سکیم متعارف کرانے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا مشن آپ اور میرے قائد میاں نواز شریف کے ویڑن کو آگے بڑھانا ہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل کے حل کے لیے خلوص نیت سے کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri