وفاقی دارلحکومت کے معروف معالج ڈاکٹر آیزک عاشر نے کہا ہے کہ شہری ان دنوں پینے کے صاف پانی کے استعمال پر خسوصی توجہ دیں کیونکہ ستر فیصد امراض پانی کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں یہ بات انھوں نے روزنامہ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر عاشر نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے پنجاب سندھ اور بلاچستان کے علاقے سیلاب کی لپیت میں ہیں جسکے وجہ سے ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی کمی سے متعدد بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ اسلام ااباد میں بھی قئے دست اور الٹیوں کے مریض ہسپتالوں میں آ رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ پینے کا صاف پانی نہ ہونا ہے انھوں نے کہا کہ پانی زندگی کا بنیادی جزو ہے اگر یہی درست نہ ہو تہ بقیہ معاملات کیسے درست ہو سکتے ہیں اس لیئے سب سے پہلے پینے کے صاف پانی پر توجہ دینا ہو گی ڈاکٹر عاشر نے کہا کہ اب تو شہروں میں فلٹر کی سہولت موجود ہے تاہم اگر فلٹر دستیاب نہ ہو تو پانی کو صاف کرنے والی گولیاں بھی دستیاب ہیں اور اگر یہ بھی میسئر نہ ہوں تو پھر پانی کو پینے سے پہلے خوب ابال کر ٹھندا کر لینا چاہیئے اور باریک ململ کے کپڑے میں چھان کر پینا چاہیئے
دلچسپ اور عجیب
وبائی امراض سے بچنے کے لیئے صاف پا نی کا استعمال بہت ضروری ہےڈٓاکٹر عاشر
- by Daily Pakistan
- اگست 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 851 Views
- 2 سال ago