پاکستان خاص خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر غور کیا جائے گا اور الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں مالی سال 2023-24 کی وسط مدتی بجٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، مالی سال 2021-22 کے مشترکہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی مالیاتی گوشوارے پیش کیے جائیں گے، پیپرا کی سالانہ رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقات میں رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط کرنا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اجلاس میں وزیراعظم مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کو اہم اہداف تفویض کریں گے۔ تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ قلیل مدتی اہداف 100 دن، درمیانی مدت کے 6 ماہ اور طویل مدتی 5 سال پر مبنی ہوں گے۔ وزیر اعظم وزارتوں اور ڈویڑنوں کو تفویض کردہ اہداف پر بریفنگ اور رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہداف پر مبنی دستاویز تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کو بھیج دی گئی ہے، دستاویز میں اہداف کے حصول کا ٹائم فریم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث کابینہ کا اجلاس دو بار ملتوی کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri