پاکستان خاص خبریں

وزیراعظم متعین طریقہ کار کے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کر ینگے،مریم اورنگزیب

maryam aourangzeb

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کارکے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزارت دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کیلئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri