وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعلی نے گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔
گندم پیکیج سے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا، کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے اس سال گندم کے کاشتکاروں کیلئے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کسانوں کو مارکیٹ کے دبا اور موسم سے بچانے کیلئے 4 ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ ای ڈبلیو آر (الیکٹرانک ویئر ہاسنگ ریسیٹ) سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت گندم اسٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک رسید ملے گی۔انھوں نے کہا 24 گھنٹے کے اندر چیک کی مانند رسید بینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70 فیصد قرض لیا جا سکے گا، فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو 100 ارب روپے تک بینک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیا کی ایکسپورٹ کیلیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل و حمل پر پابندی ختم کر دی گئی۔انھوں نے کہا بینک آف پنجاب پرائیویٹ سیکٹر کو گندم اسٹوریج کیلیے ویئر ہاس کی بحالی اور تعمیر کیلئے فنانسنگ کرے گا، گندم کے کاشتکاروں کو اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے 5 ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
پاکستان
وزیراعلی مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
- by Daily Pakistan
- اپریل 16, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 113 Views
- 1 مہینہ ago