وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ سمرقند انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں. وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال وزیرِ اعظم ازبکستان عبداللہ آری-پوف وزیر برائے پبلک ایجوکیشن ازبکستان بختیار سائیدوف , گورنر سمرقند ارکنجون تردیموف نائب وزیرِ خارجہ ازبکستان غیرت فوزیلوف پاکستان میں ازبک سفیر ایبک عارف عثمانوف اور اعلی حکام نے کیا وہ اپنے دورہ کے دوران وزیرِ اعظم صدر تاجکستان عزت مآب امام علی رحمن اور صدر ازبکستان عزت مآب شوکت مرزئیوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں ے.بعد ازاں وزیراعظم روسی صدر عزت مآب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے وزیرِ اعظم ایرانی صدر عزت مآب ابراہیم رئیسی، بیلا روسی صدر عزت مآب الیگزینڈر گریگوری-وچ لوکا-شینکو اور صدر کرغستان عزت مآب سیدر جاپاروف سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے. اسکے بعد وزیرِ اعظم ازبک صدر کی طرف سے سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے.عشائیے کے بعد وزیرِ اعظم ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے.
دلچسپ اور عجیب
وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان پہنچ گئے ہیں
- by Daily Pakistan
- ستمبر 15, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 579 Views
- 2 سال ago