خاص خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
دو روزہ دورہ تاجکستان میں وزیرِ اعظم شہباز رشریف تاجک صدر امام علی رحمن سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔
دوشنبے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے