پاکستان ورکرز فیڈریشن (PWF) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین، نائب صدر ملک مختار اعوان ، وائس چیئر مین عبدالرحمن عاصی ، ناردرن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان، چیئرمین عبدالرئوف ، وائس چیئرمین اعجاز حسین بخاری ، نیشنل کورآڈی نیٹر شوکت علی انجم و دیگر مزدور رہنمائوں نے ٹیوٹا کے 5000 ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹیوٹا کے 5000 ملازمین اپنے حقوق کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن ٹیوٹا انتظامیہ اس حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جس سے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ ٹیوٹا سٹاف یونین پنجاب پاکستان ورکرز فیڈریشن کی ملحقہ یونین ہے اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مزدور بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن مذاکرات پر یقینی رکھتی ہے اور لیکن اپنے حقوق کے حصول کے لیے اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے۔ اس موقع پر انھوں نے وزیر اعلی پنجاب، چیئرمین ٹیوٹا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فور ی طور پر ٹیوٹا کے ملازمین کے مطالبات کو حل کیا جائے اور ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس کی ادائیگی کے حوالے سے سمری منظور کی جائے تا کہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے اور صوبے میں صنعتی امن قائم رہ سکے۔ اور اگر ٹیوٹا انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی غفلت برتی تو پاکستان ورکرز فیڈریشن اپنے ٹیوٹا کے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھائے گی ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری ٹیوٹا انتظامیہ پر ہوگی
خاص خبریں
علاقائی
وزیر اعلی پنجاب ٹیوٹا کے ملازمین کے مطالبات فوری طور پر حل کریں۔ چوہدری محمد یسین
- by Daily Pakistan
- ستمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 708 Views
- 2 سال ago