پاکستان

ٹانگ ٹھیک ہونے کے بعد عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیاہے

عمران خان نے امریکہ کیساتھ مل کر چلنے اور خوشگوار تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق ہے کہ عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہونگے،عمران خان کی اسلام آباد میں بنیب گالہ رہائشگاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لئے دو خصوصی بلٹ پروف کمرے تیارکرلیے گئے ہیں۔کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ فروف شیشوں سے تبدیل کردیا جبکہ نجی سکیورٹی کمپنی کی مزید نفری بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات کی جائے گی۔عمران خان کی ٹانک کا زخم مکمل طورپر ٹھیک ہونے میں مزیدچند روز درکار ہیں۔ٹانگ ٹھیک ہوتے ہی عمران خان زمان پارک سے لاہور سے بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri