پاکستان خاص خبریں

پاکستان اور اٹلی کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے نئے راستے تلاش کیے جا سکتے ہیں صدر مملکت

پاکستان اور اٹلی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے نئے راستے تلاش کیے جا سکتے ہیں یہ بات انھوں نےاٹلی میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جاوید نےملاقات کے دوران کہی انھوں نے کہا کہ دفاع، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت صنعتی شعبے میں تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے پاکستانی آئی ٹی ماہرین اپنی خدمات اور مصنوعات اٹلی اور یورپ میں فراہم کر سکتے ہیں اٹلی میں پاکستانی سفیر اور تمام ذیلی عملہ اپنی توانائیاں پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل پر مرکوز رکھیں نامزد سفیر اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کو ضروری معاونت اور مشاورت کی خدمات فراہم کریں نامزد سفیر پاکستان میں چیمبرز آف کامرس اور پاکستان کے بڑے صنعتی اور مینوفیکچرنگ اداروں کے ساتھ قریبی روابط رکھیں صدر مملکت نے کہا کہ صنعتی یونٹس پاکستان منتقل کرنے کیلئے اطالوی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اطالوی سرمایہ کاری پاکستان میں سستی افرادی قوت ، خام مال اور سرمایہ کاردوست پالیسیوں سے مستفید ہوں پاکستان اور اٹلی متعدد علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پر یکساں خیالات کے حامل ہیں پاکستانیوں کی بڑی تعداد اٹلی میں مقیم ہے ، ان کی فلاح و بہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri