بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

کشمیر یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالرز کا تدریسی پوسٹوں کو منجمد کرنے پر اظہارِ تشویش

Monday, 19 December, 2022

بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر یونیورسٹی کے بائیولوجیکل سائنس کے ریسرچ اسکالرز نے شعبے میں تقریبا 12 اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیاں منجمد کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھرتی میں تاخیر جان بوجھ کرکی جارہی ہے تاکہ بھرتی کے مروجہ عمل سے گزرے بغیر کچھ من پسند امیدواروں کو براہِ راست ان عہدوں پر تعینات کیا جائے۔ریسرچ اسکالرز نے صحافیوں کو بتایا کہ یونیورسٹی نے 25 اگست کو بائیولوجیکل سائنسز میں کم از کم 12 اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بھرتی کے طریقہ کار سے گزرنے کے بجائے یونیورسٹی کے حکام نے تعیناتی کو روک دیا کیونکہ وہ یو جی سی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امیدواروں کی تقرری کرنا چاہتے ہیں۔طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے فیصلے نے پی ایچ ڈی اور پی ڈی ایف کے سینکڑوں طلباء کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ ایک ریسرچ اسکالر نے جس نے جراثیم کی 15 سے زیادہ نئی نسلیں دریافت کی ہیں، میڈیا کو بتایاکہ میں 46 سال کا ہوں اور میری واحد امید ادارے سے منسلک ہونے کی ہے۔ اگر منصفانہ بھرتی کے طریقوں پر عمل نہ کیا جائے تو میں نوکری کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟ اسکالرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد مواقع پر اس مسئلے کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں