راولپنڈی: شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ نافذ، کسی بھی قسم کے جلسے ، اجتماع یا دھرنے کے علاوہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابند۔میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل،فیض آباد سے مریڑ چوک مکمل سیل۔لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کو روکنے کے لیے راولپنڈی انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا ۔ کسی قسم کی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتی جب کہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہزاروں اہل کار مختلف مقامات پر تعینات۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات،لیاقت باغ چوک ،کمیٹی چوک ،اصغر مال چوک،چاندنی چوک ،رحمان آباد چوک ، صادق آباد چوک ،شمس آباد ڈبل روڈ چوک سیل،مری روڈ پر داخل ہونے والی چھوٹی چھوٹی گلیاں ریڑھے خار دار تاروں سے سیل کردیے گئے ۔ لیاقت باغ میں موجود دو سرکاری دفاتر بھی سیل۔ لیاقت روڈ ،اقبال روڈ سکستھ روڈ کے تمام تعلیمی ادارے بند ۔ بائیکیا موٹر سائیکل سروس بھی دستیاب نہیں۔فیض آباد کے قریبی علاقے بند، شہری خوار، فیض آباد کے قریبی علاقے بھی بند کردیئے گئے
خاص خبریں
پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج،جڑواں شہروں کے اہم راستے سیل، بھاری نفری تعینات
- by Daily Pakistan
- ستمبر 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 48 Views
- 1 ہفتہ ago