دنیا

پاکستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کیساتھ کام کرینگے ، امریکہ

پاکستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کیساتھ کام کرینگے ، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ یہ واضح طور پر ایک مسابقتی الیکشن تھا، لوگوں نے انتخاب کا حق استعمال کیا، بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ہم جمہوری عمل کا بھی احترام کرتے ہیں۔ ہیںمیتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانونی نظام آزادانہ تحقیقات کے لیے پہلا مناسب قدم ہو گا، اگر تحقیقات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پڑی تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے قانون کی حکمرانی، آئین کے احترام، آزاد صحافت، متحرک سول سوسائٹی پر زور دیا، سیاسی اور انتخابی تشدد کی مذمت کی، انٹرنیٹ، فون سروس پر پابندی، ان اقدامات سے انتخابی عمل پر منفی اثر ڈالنے کے دعوے کیے گئے۔ مداخلت، دھاندلی کی پاکستانی قانونی نظام کے تحت مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri