خاص خبریں صحت

پاکستان میں کو نوول کرونا وائرس کے 98 نئے کیسز کا اندراج

پاکستان میں کو نوول کرونا وائرس کے 98 نئے کیسز کا اندراج

وزارت صحت ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پیر کو نوول کرونا وائرس کے 98 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 304 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اس مرض سے 2 ہزار 279 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 33 ہزار 609 ہوگئی ہے۔ پیر کو اس مرض سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔ نوول کرونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 593 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں اس وقت نوول کرونا وائرس کے 6 ہزار 102 فعال کیسز ہیں جن میں 100 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 578 ہے جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 21 ہزار 465 افراد میں اس مرض کی تشخص ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے