پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز کو شامل کرنے کے بعد ملک بھرمیں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 849 ہو گئی ہے۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ، پاکستان میں اب تک نوول کروناوائرس کے باعث مجموعی طور پر 30 ہزار 575 اموات ہو چکی ہیں۔گزشتہ روز ملک بھرمیں کرونا وائرس کے 12 ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 1.34 فیصد رہی ہے۔ملک بھر میں زیرعلاج مریضوں میں سے 111 کی حالت تشویشناک ہے۔
صحت
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 170 نئے کیسز رپورٹ
- by Daily Pakistan
- اگست 31, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 613 Views
- 2 سال ago