کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہاہے کہ پاکستان نے آج ہمیں آﺅٹ کلاس کردیا، بابراعظم اور محمد رضوان نے ہم سے میچ چھین لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فائنل میں پہنچنے پر کہاہے کہ ٹیم نے جس طرح پرفارمنس دی وہ قابل تعریف ہے ، سڈنی میں کھیل کر ایسا لگ رہا ہے جیسے ہوم گراﺅنڈ میں کھیل رہے ہوں۔
بابراعظم نے کہاہے کہ محمد رضوان کے ساتھ ملکر ہدف کے تعاقب کا پلان کیا، محمد حارث نے ثابت کردیا وہ دلیر کھلاڑی ہے ، ان کاکہناتھا کہ آج جشن منائیں گے کل فائنل پر بات چیت کروں گا۔
بابراعظم نے کہاکہ ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں رہا،یقین تھا کہ کم بیک کروں گا ،انہوں نے کہاکہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے ۔
سیمی فائنل میں پاکستان سے شکست کے بعد کین ولیم سن نے کہاکہ ناک آﺅٹ میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے، جیت کا کریڈٹ پاکستان کو دیتا ہوں ۔
کھیل
پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کر دیا، کین ولیم سن
- by Daily Pakistan
- نومبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 618 Views
- 2 سال ago