معیشت و تجارت

پاکستان کو اگلے ہفتے ایک ارب ڈالر سے زائد قرضہ واپس کرنا ہوگا

loan

اسلام آباد:پاکستان کو اگلے ماہ کے اوائل میں دو غیر ملکی کمرشل بینکوں کو ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو جنوری کے پہلے ہفتے میں خلیجی بینکوں کو دو قرضے واپس کرنے ہوں گے۔یہ قرضے ایک سال کی مدت کیلئے اس توقع پر لیے گئے تھے کہ قرض دہندگان میچورٹی کے وقت ان کی مدت واپسی میں توسیع کریں گے۔تاہم پاکستان کیلئے عالمی اداروں کی جانب سے جنک کریڈٹ ریٹنگز،جوڈیفالٹ کے خطرے کی نشاندہی کرتی ہیں،غیر ملکی قرض دہندگان کو پاکستان کے ساتھ اپنے وعدے ایفاء کرنے سے روک رہی ہیں۔جنوری کے پہلے ہفتے میں دبئی میں قائم دو کمرشل بینکوں کو600ملین اور415ملین ڈا لرز کی دو الگ الگ ادائیگیاں کی جانی ہیں جو پاکستان کے زرمبادلہ کے پہلے سے ہی انتہائی کم ذخائرکے لئے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔دوسری جانب زرمبادلہ کا بحران بھی بدستور شدت اختیار کرتا جارہا ہے،انٹربینک اور بلیک مارکیٹ ریٹ کے درمیان فرق25سے30روپے فی ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے