برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نوجوانوں آبادی والا ملک ہے، باہمی تعاون سے پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔جین میریٹ نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں سب سے بڑی فنانشل سروس فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ دوسرا بزنس سروس اور تیسرا ٹریڈ سروس فراہم کرنے والا ملک ہے اور دنیا کی تیسری بڑی اکانومی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان اسٹرٹیجک تعلقات کے دو طرفہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی باہمی تجارت 4.4 ارب پاونڈ ہے، پاکستان اور برطانیہ کی باہمی تجارت کو 10 ارب پانڈ تک لے جائیں گے، برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان نے بہترین اقدامات کیے جن کی تعریف آئی ایم ایف نے بھی کی، برطانیہ بھی پاکستان کے بہترین اقدامات کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور انجینئرنگ کے شعبے میں مکمل تعاون کر رہے ہیں، انجینئرنگ کے شعبے میں بھی تعاون کر رہے ہیں جس میں ریکوڈک منصوبہ بھی شامل ہے، برطانیہ موسمیاتی تبدیلیوں میں بھی پاکستان کی مکمل سپورٹ کر رہا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ معاشی اصلاحات میں بھی پاکستان کے ساتھ ہیں، بہتری کیلیے ہر ممکن تعاون کریں گے، پاکستان میں 45 ملین ڈالرز پروگرام کے ذریعے میکرو اکانومی پر کام کر رہے ہیں، پاور سیکٹر میں کلین اور گرین انرجی کے شعبے میں اصلاحات کرنے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
پاکستان
پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے: برطانوی ہائی کمشنر
- by Daily Pakistan
- اپریل 17, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 73 Views
- 1 مہینہ ago