عدم اعتماد کی تحریک اور پی ڈی ایم کی سرگرمیاں
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق گفتگو ہوئی اور کہا گیا کہ نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت ;200;گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی ملاقات ہوئی، اس وقت پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خان کو حکومت سے ہٹانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق نظر آرہی ہے اور اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، امکان پایا جارہا ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں یہ تحریک اسمبلی میں پیش کردی جائے گی ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں حکومتی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتی نظر آتی ہے ، حکومت اپنے دعووَں ، اعلانات کے باوجود ملک سے مہنگائی ، بے روزگاری ، بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر پائی جس کا فائدہ اب پی ڈی ایم اٹھانا چاہ رہی ہے اگر حکومت تحریک کو ناکام بنانا چاہتی ہیں تو اسے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔
]]>