خاص خبریں

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی: اسحاق ڈار

خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا، مذاکرات میں تمام چیزوں پر بات ہو گی، بات چیت کیلئے نیوٹرل مقام کا تعین بھی ہونا ہے۔
جنگ بھارت نے شروع کی تھی ہم نے نہیں، ہم نے بھارت کے صرف پے لوڈ گرانے والے طیاروں کو نشانہ بنایا، امریکا نے بھی کنفرم کیا پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا، ہمارا صبر تب ختم ہوا جب 9 مئی کو بھارت نے نور خان ایئر بیس اور دیگر مقامات پر حملہ کیا۔10 مئی کی صبح مارکو روبیو کا فون آیا کہ بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہے تاہم امریکی وزیر خارجہ کی کال کے ایک گھنٹے بعد سعودی وزیر خارجہ کا بھی فون آیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے