نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران انہوں نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے اعلی سطح کے دوروں نے برادرانہ تعلقات کو تقویت دی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دوروں اور معاہدوں سے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے سے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا ہے کہ سی پیک سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی، 2 لاکھ 36 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں، یہ منصوبہ پاکستان کے جغر افیائی محلِ وقوع کو اقتصادی فائدے میں بدل رہا ہے۔
پاکستان
پاک چین سی پیک کامیابی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،ڈار
- by Daily Pakistan
- دسمبر 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 17 Views
- 8 گھنٹے ago