بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سخت نقصان پہنچا ،رومینہ

Friday, 13 December, 2024

کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سخت نقصان پہنچا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مستند ڈیٹا کی دستیابی سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مستند ڈیٹا سے مستقبل کے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحت کے مسائل اور ان کے حل کے لیے بھی ڈیٹا کا ہونا ضروری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *