پاکستان

پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی

پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی

پشاور میں بارش کے دوران حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔انتظامیہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر کی چھت سے ایک جگہ سے بارش کا پانی ٹپک رہا ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پروجیکٹ مکمل کیا ہے، یونٹ باضابطہ طور پر ابھی اسپتال انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق معاون خصوصی اور متعلقہ حکام نے دورہ کرکے چھت ٹپکنے کا نوٹس لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے