علاقائی

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔زلزلے کے جھٹکے چترال، دیر لوئر، دیر بالا، باجوڑ، بٹ خیلہ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔دیر لوئر میں زلزلے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں بھگڈر مچ گئی اور طلباء ایک دوسرے پر گر پڑے جبکہ شہری استغفار کا ورد کرنے لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے