پشاور کے علاقے صدر میں قائم شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کروڑوں کا مال جل گیا، جبکہ 4 گھنٹے گزر جانے کے باوجود آتشزدگی پر کنٹرول نہ ہو سکا، فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق پشاور کے شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی آتشزدگی پر کنٹرول کرنے کیلئے فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹرزآ گ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں جبکہ دیگر اضلاع سے بھی فائر فائٹرز کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلوالی گئی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا کہنا تھا کہ آگ نے پورے پلازا کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے ، 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں ہیں، شاپنگ سینٹر میں بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ اور کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔حکام کے مطابق شاپنگ سینٹر کے قریب واقع گھروں کوخالی کرالیا گیا، شاپنگ سینٹر میں بیٹریز اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ بڑھ رہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق شاپنگ سینٹر میں موبائل فون، یو پی ایس اور دیگر الیکٹرانکس کی دکانیں ہیں، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
علاقائی
پشاور صدر میں قائم شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، کروڑوں کا سامان خاکستر
- by Daily Pakistan
- جنوری 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2777 Views
- 11 مہینے ago