پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے محبت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔زویا ناصر حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان نظر آئیں جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دیے۔محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں محبت کو سمجھ نہیں آتا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے کسی بھی شخص کو سمجھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور میں کسی کو جاننے کے بعد ہی پیار کر سکتی ہوں اس لیے میں کبھی کسی سے پہلی نظر میں محبت نہیں کر سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب انسان کسی شخص سے محبت کرتا ہے تو وہ اس کے پیغامات یا اس سے ملنے کا انتظار کرتا ہے۔زویا ناصر نے کہا کہ محبت کرنے والے کے ساتھ وقت گزارنے میں جو خوشی محسوس ہوتی ہے وہ ایک مختلف اور بہت خوبصورت قسم کا احساس ہے۔
انٹرٹینمنٹ
پہلی نظر کی محبت پر یقین نہیں ، زویا ناصر
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 48 Views
- 2 ہفتے ago