کراچی: پی آئی اے کا فضائی شیڈول تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں جب کہ 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق قومی فضائی کمپنی کے شیڈول میں بہتری آئی ہے، تاہم اس کے باوجود اندرون ملک کی 4 پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ کراچی سے رحیم یار خاں کے لیے اپ اینڈ ڈاؤن کی 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کردی گئی ۔ علاوہ ازیں اسلام آباد سے گلگت کے لیے روانگی اور آمد کی 2 پروازیں پی کے 601 اور پی کے 602 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔دریں اثنا کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 کی روانگی میں ایک گھنٹہ تاخیر کردی گئی جب کہ کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 350 مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے روانہ ہوگی۔ ٹورنٹو سے پرواز پی کے 784 کی روانگی میں 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ۔ پرواز اب 4 گھنٹے 24 منٹ کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 741 کی روانگی میں 37 منٹ کی تاخیر ہوئی ۔ لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 185 نصف گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔پی آئی اے کی جدہ سے سیالکوٹ کے لیے پرواز پی کے 746 غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ پشاور سے العین کے لیے پی کے 255 کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہے ۔ اسلام آباد سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 233 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد سے ابوظبی کے لیے پرواز پی کے 261 کی روانگی میں 35 منٹ کی تاخیر ہوئی ہے۔
پاکستان
پی آئی اے شیڈول تاحال متاثر، پروازیں تاخیر کا شکار، 4 منسوخ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 570 Views
- 1 سال ago