خاص خبریں

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنیکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس؛ وہ کون پراسرار ہے جو ملک چلا رہا ہے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلے کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر 657 الاٹ کر دیا۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر سماعت میں دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس مل گیا۔مختصر فیصلے میں پشاور ہائی کورٹس نے تین اہم پوائنٹس بتائے تھے جن میں عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے اور پی ٹی آئی بلے کے انتخابی نشان کی حقدار ہے، انتخابی نشان دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri