پاکستان

پی ٹی آئی کو روکنا آئین ،قانون ،جمہوریت کیلئے ضروری ہے ، رانا ثنا ء اللہ

پی ٹی آئی کو روکنا آئین ،قانون ،جمہوریت کیلئے ضروری ہے ، رانا ثنا ء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مسئلہ ہے۔گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو پاناما میں نااہل کیا گیا، ملک معاشی طور پر مفلوج ہو گیا، یہ سب کس نے کیا؟ اسٹیبلشمنٹ نے بھی کیا، پی ٹی آئی کے بانیوں نے کندھا دیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت رویہ اختیار کیا نہ حکومت میں اور نہ اپوزیشن میں، تحریک انصاف کا رویہ سیاسی نہیں ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کبھی شارٹ مارچ، کبھی لانگ مارچ، کبھی اسلام آباد کا محاصرہ، کبھی حکومت توڑنا، پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور انتشار چاہتی ہے۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کے لیے ضروری ہے، تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، اس کا رویہ قابل برداشت نہیں، وہ کسی صورت جمہوری رویے پر نہیں آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے