بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 08 July 2026 | پاکستان: 24 محرم 1448

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Wednesday, 2 October, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد تک اضافہ ہو گیا۔دورانِ ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 75 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہو گئی ہے حکومت نے ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی کی تھی یوں نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوئی ہے۔حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کم کی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *