رہنما پاکستان مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو دھوکہ دے رہی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نعرہ ہے ٹرمپ بانی کو جیل سے نکالیں گے، ٹرمپ نے ریاست سے بات کرنی ہے بانی ان کی پھوپھوکا لڑکا نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قول وفعل میں تضاد ہے،ہم نے عدلیہ آزاد کروائی ہے، یہ دو بوتل پکڑے جانے پر سوموٹو لے لیتے تھے، جس دن دل کرتا تھا اپنی مرضی سے آئین کی تشریح کرتے تھے۔رہنما مسلم لیگ ن کا اپنی گفتگو کے دوران عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کوعدالت میں گڈ ٹوسی یوکہا جاتا تھا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کودھوکہ دے رہی ہے۔طلال چودھری نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر بھی تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے پوچھا جائے ان کا پشاور سے امیدوار کیسے ہارا؟ وہ بتائیں انہیں وزارت اعلی کا منصب کیسیملا؟۔ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی والےآئینی ترمیم پرساتھ تھے لیکن عمران خان سے ڈرتے تھے، پارلیمنٹ کو جعلی کہنے والے گرفتاری کے وقت اسی میں چھپ گئے۔آخر میں سابق آرمی چیف کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرجنرل باجوہ،جنرل فیض نہ ہوتے تو عمران خان کبھی وزیراعظم نہ بنتے، مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی نیکبھی اقتدار کے حصول کا 15سالہ منصوبہ نہیں بنایا۔
پاکستان
پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو دھوکہ دے رہی ہے،طلال چوہدری
- by Daily Pakistan
- نومبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 55 Views
- 3 ہفتے ago