بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 10.5°C
Thursday, 26 November 2026 | پاکستان: 17 جمادی الثانی 1448

ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ، آغا سراج

Monday, 11 November, 2024

سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں۔کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ٹرمپ کے پاکستانی معاملات سے متعلق جو شوشہ چھوڑا گیا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں، ہمارا اپنا قانون ہے اور امریکا کا اپنا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کبھی بھی فرینڈلی نہیں ہوتی، اگر اپوزیشن کو ہاس میں موقع نہیں ملے گا تو باہر بولیں گے، بہتر ہے اپوزیشن ہاس میں اپنی بھڑاس نکال لے۔اپنے کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ 6 سال ہوگئے ہیں اسی طرح کیس چل رہا ہے، عدالت جب بلاتی ہے حاضر ہوتے ہیں۔سابق سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے، اگر مقدمات مقررہ مدت میں نمٹائے نہیں جاتے تو انہیں ختم کر دینا چاہیے، تاریخ پر تاریخ کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ عدالتوں میں آتے رہیں، 30 سال سے میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *