رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے۔گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت پرمذاکرات نہ کرنے پرتنقید ہورہی تھی، ہم تو2018سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کوڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے، ڈائیلاگ کا عمل سیاسی وقومی تقاضا ہے، ڈائیلاگ کیذریعے ہی راستے نکلتے ہیں، سیاسی مذاکرات سے مثبت توقع رکھتا ہوں۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں درمیانی راستہ نکلتا ہے توہمیں اعتراض نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے کبھی نہیں کہا اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، جمہوریت میں ڈیڈلاک مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوتے ہیں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب راستہ نکالنا ہوتا ہے، میرے خیال میں مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کو میڈیا میں بالکل نہیں آنا چاہیے، ارکان میڈیا میں آئیں گے تو معاملہ سبوتاژ ہو گا،یہ کبڈی اور کشتی کا میچ نہیں ہے۔رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کواکٹھے ہو کر جمہوری پراسس کو مضبوط کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نیماضی سیسبق سیکھا ہے، سیاست میں آخرکار بات چیت سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، آگے بڑھنے کے لیے اپنی اپنی انا سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، اس کے علاوہ راستہ نہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے: قمرزمان کائرہ
- by Daily Pakistan
- جنوری 7, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1235 Views
- 1 سال ago

