پی ٹی سی ایل کاملازم حاجی امان اللہ خٹک ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہوگیا،بیٹاتشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ایٹ فور کارہائشی اور پی ٹی سی ایل کاملازم حاجی امان اللہ خٹک اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آبائی گاؤں (جنڈ) میں ایک جناز ے میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ تلہ گنگ روڈ پر تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے دونو ں باپ بیٹاشدیدزخمی ہوگئے جن کو فوری طورپرہسپتال منتقل کیاگیامگرحاجی امان اللہ خٹک زخموں کی تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے اوربیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔مرحوم کانمازجناز ہ جی ایٹ فور کے ٹی اینڈ ٹی پارک میں ادا کیاگیا جس کے بعدمیت آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔
علاقائی
پی ٹی سی ایل ملازم حاجی امان اللہ خٹک ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق
- by Daily Pakistan
- ستمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 893 Views
- 2 سال ago